تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹرک سے زوردار ٹکر

June 02, 2020

تھائی لینڈ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اُس وقت دیکھی گئی جب ایک موٹرسائیکل سوار انتہائی تیز رفتاری سے بائیک چلا رہا تھا کہ اس دوران موڑ کاٹتے ٹرک سے بری طرح ٹکرا گیا۔

ٹرک سے زوردار ٹکر کے باعث موٹر سائیکل سوار اور ساتھی ہوا میں اُچھلتے دور جا گرے اور ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچے۔

یہ حادثہ موٹر سائیکل سوار کے تیز رفتار اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا جس میں نوجوان اور اُسکادوست خوش قسمتی سے جانی نقصان سے محفوظ رہے۔