وفاقی پولیس اہلکاروں کو لفٹ لینےسے روک دیا گیا

June 02, 2020

وفاقی پولیس اہلکاروں کے لیے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں یونیفارم میں لفٹ لینے سے روک دیا گیا۔

اس حوالے سےاسسٹنٹ انسپکٹر جنرل آف پولیس آپریشنز کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی پولیس اہلکار ڈیوٹی کے لیے گاڑی یا موٹر سائیکل سوار سے لفٹ نہیں مانگے گا۔

حکم نامے کے مطابق پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی رہائش گاہوں کے قریب لگائی جائے گی۔

مراسلے میں کہا گیا کہ پولیس اہلکار تحریری منظوری متعلقہ سُپر وائزر سے لیں گے۔