پنجاب، دفاتر کو ضلعی سطح پر مرحلہ وار کھولا جائے گا: حافظ ممتاز احمد

June 02, 2020


وزیر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب حافظ ممتاز احمد کا کہنا ہے کہ دفاتر کو ضلع کی سطح پر مرحلہ وار کھولا جائے گا۔

حافظ ممتاز احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاتر کو ضلع کی سطح پر مرحلہ وار کھولا جائے گا، پہلے مرحلے میں ٹوکن ٹیکس، کار ٹرانسفر، نئی رجسٹریشن شروع ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صارف آن لائن اپوائنٹمنٹ کے ذریعے وقت لے سکے گا، شفافیت برقرار رکھنے کے لیے ایجنٹ مافیا ختم کر دیا ہے۔

وزیر ایکسائز پنجاب نے کہا کہ ایک صارف کیلئے 15 منٹ مختص کیے گئے ہیں، پہلے مرحلے میں ڈویژن کی سطح پر دفاتر کھول رہے ہیں۔