پشتو کے مشہور شاعر سید عابد شاہ عابد انتقال کر گئے

June 02, 2020

نامور مصور اور پی این سی اے کے سابق ڈی جی جمال شاہ کے بڑے بھائی اور پشتو کے مشہور شاعر سید عابد شاہ عابد انتقال کر گئے۔

عابد علی شاہ عابد پشتو و اُردو کے شاعر اور ادیب ہونے ساتھ ساتھ وہ پشتو اکیڈمی بلوچستان کے سابق چئرمین بھی رہے آج صبع چھ بجے حرکت قلب بند ھونے کے بعد83 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

عابد علی شاہ عابد سید یار محمد شاہ اور نور جہان بی بی کے بڑے صاحبزادے تھے اور تیمور شاہ، نور محمد شاہ، میر احمد شاہ، جمال شاہ اور چار بہنوں کے بڑ ے بھائی تھے۔

عابد شاہ عابد مصور و مجسمہ ساز مُبارک شاہ اور چار بیٹیوں نواسوں اور نواسیوں کے ساتھ ساتھ بے شمار عزیز و اقارب اور دوستوں کو بھی سوگوار چھوڑ گئے۔ عابد شاہ عابد کی تدفین کوئٹہ میں کردی گئی۔

اداکار جمال شاہ سے پاکستان کی پہلی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر، گلوکار سلیم جاوید، آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ، موسیقار ارشد محمود اور اداکار ایوب کھوسہ نے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔