پنجاب، کورونا وائرس کے دوران نئے دفتری اوقات کا نوٹیفیکیشن جاری

June 02, 2020

پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے دوران نئے دفتری اوقات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق عالمی وبا کے دوران ہفتے میں 6 روز کھلنے والے محکمے اور اداروں میں پیر سے جمعرات اور ہفتے کو کام کے اوقات کار صبح 10 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔

جمعۃ المبارک کو صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے تک ہوں گے۔

پنجاب میں ہفتے میں 5 روز کھلنے والے سرکاری محکمے اور ادارے میں پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجےسے شام 4 بجے تک جبکہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ نے 50سال سے زائد عمر کے عملے اور خواتین اسٹاف کو گھروں میں رہنےکا حکم جاری کیا ہے۔

لاہورہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ متعلقہ برانچوں اور سیکشنز کا صرف ضروری عملہ ہی حاضر ہو، تمام برانچز اور سیکشنز کے انچارج اور آفیسر انچارج باقاعدگی سے فرائض انجام دیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے تمام افسران اور عملے کو اپنے اور قومی مفاد میں اختیاطی تدابیر اپنانے کا بھی حکم دیا۔