شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے: رانا ثناءاللہ

June 02, 2020

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سمیت دیگر رہنماؤں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رانا ثناءاللہ نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے دور میں ایک روپے کی کرپشن نہیں کی، آج 29 ارب کی سبسڈی کو تحفظ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آٹا چینی ڈکیتی کے سہولت کار وزیر اعظم، وزیراعلیٰ سمیت دیگر لوگ ہیں۔