سجل کا سب سے بڑا خوف کیا ہے؟

June 02, 2020

پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی کا کہنا ہے کہ وہ آج کل کتوں سے ڈرنے کے خوف پرقابو پانے کی کوشش میں مصروف عمل ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر سجل علی نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ ایک کتے سے کھیل رہی ہیں۔

تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ وہ کتوں سے ہمیشہ خوفزدہ رہی ہیں لیکن اب وہ کتوں سے ڈرنے کے خوف پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ کتوں سے خوف اب بھی برقرار ہے لیکن انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ ایک بار آپ اس جانور کو سمجھنے کی کوشش کریں اور انہیں اپنا دوست تسلیم کریں تو ان سے بہتر کوئی نہیں۔

عالمی وبا کورونا کے دور میں سجل نے اپنے پیغام میں اس صورتحال سے متعلق بھی لکھا کہ ایسے اوقات میں برائے مہربانی یہ یاد رکھیں کہ ہمیں ایک دوسرے سے حسن سلوک سے پیش آنا چاہئے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں گھروں میں رہنے اور محفوظ رہنے کا بھی کہا۔