ہوٹل اخراجات پر تنقید کرنیوالےمنہ چھپاتے پھریں گے، چوہددی پرویزالٰہی

June 02, 2020

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کا ہوٹل میں اسمبلی اجلاس سے متعلق کہنا ہے کہ ہوٹل اخراجات کے انتہائی کم ہونے کی تفصیل سامنے آئے گی تو تنقید کرنے والےمنہ چھپاتے پھریں گے۔

چوہدری پرویزالٰہی نے ہوٹل میں اسمبلی اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ اخراجات کی بات کرنے والے شاید چاہتے ہیں اسمبلیوں کو تالے ہی لگ جائیں، اسمبلیوں کو تالے لگا دیئے جائیں تو کوئی خرچہ نہیں ہوگا۔

چوہددی پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے لیے الگ الگ نشستیں لگائی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ مقامی ہوٹل کا اسمبلی ہال اسمبلی سیکریٹریٹ کے قریب تر ہے۔

دوسری جانب وزیرقانون راجہ بشارت کا ہوٹل میں اسمبلی اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے نیا اسمبلی ہال مکمل کیا ہوتا تو آج ہوٹلز میں جگہ نہ ڈھونڈنا پڑتی۔

وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ کام روکنے سے اخراجات میں بھی اضافہ ہوا اور مشکلات میں بھی۔