کراچی میں کل سےپبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

June 02, 2020


کراچی کی سڑکوں پر کل سے ایس او پیز کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت مل گئی۔

وزیرٹرانسپورٹ نے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بحالی کے حوالے سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو ایس او پیز پر عمل کرنا پڑے گا، ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو گاڑیاں بند کردی جائیں گی۔

انہوں نے خبردار کیا کہ جس گاڑی میں ماسک، سینیی ٹائزر نہیں ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ منظور شدہ اڈوں سے گاڑیاں نکلیں گی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

اویس شاہ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق آج رات تک نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔

کراچی میں آن لائن ٹرانسپورٹ سروسز بحال ہوگئی ،آن لائن بس سروس کو سیٹ بائے سیٹ سروس چلانےکی اجازت ہوگی.

صدر کراچی ٹراسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے ٹرانسپورٹ کی اجازت دینے پر وزیر اعلی سندھ اور وزیر ٹرانسپورٹ کا شکر یہ ادا کیا۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ ڈھائی مہینے ہم نے تکالیف برداشت کیں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں، ڈرائیور اور کنڈیکٹرز کو ماسک اور گلوز پہنائیں گے سینیٹائزر بھی ہوگا۔

انہوں نے ہدایت ہر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ بس میں فاصلے سے مسافر بٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج اور کل ٹرانسپورٹرز کی میٹنگ بلائی ہے،سب کو کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پی فالو کرنا ہے،چھت پر کسی کو بٹھایا اور گاڑی بند ہوئی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے۔