شکارپور یونین آف جرنسلٹ کے رہنما جمیل مہر پر فائرنگ، اسپتال منتقل

June 02, 2020

یونین آف جرنلسٹ شکارپور کے نائب صدر جمیل مہر فائرنگ سے زخمی ہوگئے، اُن پر لکھی غلام شاہ کے قریب فائرنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد نے صحافی جمیل مہر کو دونوں ٹانگوں پر گولیاں مار کر زخمی کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ صحافی جمیل مہر کو زخمی حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔

دریں اثناء صدر شکارپور یونین آف جرنلسٹسآغا اسرار پٹھان نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی کے دوران صحافی پر حملہ شر مناک عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جمیل مہر پر حملہ صحافیوں کیلئے باعث تشویش ہے۔