جنوبی کوریا کی کمپنی میں کورونا اسکریننگ کیلئے روبوٹ کا استعمال

June 02, 2020

جنوبی کوریا کی کمپنی میں کورونا اسکریننگ کیلئے روبوٹ کا استعمال

جنوبی کوریا کی ایک موبائل کمپنی نے کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لیے روبوٹ کا استعمال شروع کردیا۔

کمپنی انتظامیہ نے ہیڈکوارٹر آنے والے ملازمین و وزیٹرز میں کورونا وائرس کا پتہ لگانے کے لئے خودکار روبوٹ تعینات کردیا ہے۔

اس روبوٹ میں کیمرا اور تھرمو اسکینر نصب ہے جو کمپنی آنے والے افراد کو نہ صرف خوش آمدید کہتا ہے بلکہ اُنکا درجہ حرارت اسکین کرنے اور کورونا کا پتا لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اسکے ساتھ ہی ماسک، دستانے سمیت دیگر احتیاطی تدابیر کی نگرانی بھی کرتا ہے اور ہینڈ سینیٹائزر بھی فراہم کرتا ہے۔