نجی کمپنیوں نے بلوچستان کو پٹرول کی سپلائی معطل کردی

June 03, 2020

کوئٹہ(آئی این پی )بلوچستان میں نجی کمپنیوں نے پیٹرول کی سپلائی معطل کر دی جس سے قلت کا خدشہ پیدا ہوگیاہے بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین آغا نے بتایا کہ نجی کمپنیوں نے بلوچستان کے پیٹرول پمپس کو پیٹرول کی سپلائی سے انکار کر دیا ہے صرف پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے بلوچستان میں رجسٹرڈ پیٹرول پمپس کی تعداد 250 سے زائد ہے اور ہر پمپ کے پاس 25 ہزار لیٹر پیٹرول ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے اس وقت صرف 10 ہزار لیٹر پیٹرول مل رہا ہے انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی سپلائی میں تعطل کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔