دورہ انگلینڈ: ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ تاخیر کا شکار

June 03, 2020

دورہ انگلینڈ: ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ تاخیر کا شکار

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ تاخیر کا شکار ہے، پی سی بی نے رواں ہفتے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا منصوبہ بنایا تھا۔

دورہ انگلینڈ کی تیاری کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، بائیو سیکور ماحول کے انتظامات، ایس او پیز اور گائیڈ لائنز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے لیکن ہفتے سے ٹریننگ شروع ہونے کا امکان نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک تمام انتطامات مکمل ہونے کی امید ہے، اس کے بعد ہی کیمپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کیا جا سکے گا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تمام کھلاڑیوں، سپورٹنگ اسٹاف اور دیگر عملے کو ایک ساتھ رکھنا ایک چیلنج ہو گا، اس لیے دو وینیوز پر ٹریننگ کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

پلان کو حتمی شکل دینے کے بعد حکومت سے کیمپ لگانے کی اجازت طلب کی جائے گی۔