اسٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری

June 03, 2020

اسٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری

مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیل ملز کے 9100 ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی اصولی منظوری دی گئی۔

ذرائع ای سی سی کے مطابق گولڈ ہینڈ شیک دیئے جانے والے ملازمین کو تمام واجبات فوری ادا کئے جائیں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ریٹائر کئے جانے والے ملازمین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے وزارت خزانہ20 ارب روپے فراہم کرے گی، ملازمین کو گولڈن ہیںڈ شیک دینے کے منصوبے کی سپریم کورٹ سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع ای سی سی نے کہا کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری اس سلسلے میں پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔