آئندہ مالی سال کے ٹیکس ہدف پر FBR ، وزارتِ خزانہ میں اختلافات

June 03, 2020

آئندہ مالی سال کے ٹیکس ہدف پر FBR ، وزارتِ خزانہ میں اختلافات

آئندہ مالی سال کے ٹیکس ہدف پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور وزارتِ خزانہ میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو اگلے مالی سال کے لیے 4700 ارب روپے کا ٹیکس ہدف تحریری طور پر دے دیا گیا۔

ایف بی آر نے متعین کردہ ہدف کے مطابق ٹیکس کے حصول کو مشکل قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آر کی خواہش ہے کہ آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکس ہدف 4400 ارب روپے ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اگلے مالی سال کے لیے 5100 ارب روپے کا ٹیکس ٹارگٹ مقرر کرنا چاہتا ہے۔

ایف بی آر کہتا ہے کہ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں لاک ڈاؤن برقرار رہ سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس وصولیوں کا انحصار لاک ڈاؤن کے مکمل خاتمے پر ہے، تاہم معاشی سرگرمیوں میں دوسری سہ ماہی کے دوران بحالی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اگلے مالی سال کے دوران معاشی سست روی برقرار رہے گی، جس سے ٹیکس وصولیوں میں واضح کمی آتی ہے۔