چند ماہ سیمنٹ انڈسٹری کیلئے مشکل رہے، سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن

June 03, 2020

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) نے مئی کے مہینے کے کاروباری اعداد و شمار جاری کردیے۔

کراچی سے جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق کورونا وباء کے باعث چند ماہ سیمنٹ انڈسٹری کے لیے مشکلات کا باعث رہے۔

اے پی سی ایم اے کے مطابق مئی 2020 میں سیمنٹ کی کھپت 36 فیصد کم ہو کر 26 لاکھ ٹن رہی، مئی 2020 میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 37 فیصد کم ہو کر 22 لاکھ ٹن رہی۔

اے پی سی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیمنٹ کی برآمدات 25 فیصد کم ہوکر 3لاکھ63ہزارٹن رہی۔ مالی سال کے11مہینوں میں سیمنٹ کی کھپت 4کروڑ31لاکھ ٹن رہی۔

جبکہ مالی سال کے11ماہ میں سیمنٹ کی کھپت 3 فیصد کم ہوکر 3 کروڑ61 لاکھ ٹن رہی، رواں مالی سال کے11ماہ میں سیمنٹ کی برآمدات 14فیصد بڑھ گئی۔