پیٹرول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اوگرا کے تمام چیف سیکریٹریز کو خطوط

June 03, 2020


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے چاروں صوبوں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز کو خطوط لکھ دیے۔

ترجمان اوگرا کے مطابق پیٹرول پمپس پر پٹرولیم مصنوعات کی قلت کے باعث عوام میں پریشانی اور بےچینی ہے۔

اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کیلئے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی خطوط لکھ چکا ہے۔