امریکا میں موبائل ہوم کے فیول ٹنک میں زوردار دھماکا

June 03, 2020

امریکا میں موبائل ہوم کے فیول ٹنک میں زوردار دھماکا

امریکا میں ایک موبائل ہوم کے فیول ٹینک میں زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

امریکی ریاست الاسکا کے شہر سولڈوٹنا میں ایک موبائل ہوم کے 500 گیلن کے فیول ٹنک میں ہونے والے زوردار دھماکے نے پورے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا اور آگ کے شعلے دور دور تک اٹھتے دیکھے گئے۔

فائر ڈپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔