برطانیہ سے پرتگال آنیوالے ہر برطانوی کا زبردست خیر مقدم ہوگا، وزیر خارجہ

June 04, 2020

لندن( پی اے) پرتگال کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران پرتگال جانے کے بارے میں سوچنے والے کسی بھی برطانیہ کے باشندے کا زبردست خیر مقدم کیاجائے گا اگسٹو سانتو س سلوا نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ برطانیہ اور پرتگال کے درمیان فضائی پل جون کے آخر تک محفوظ بنایاجاسکے گا انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ جون کے آخر تک برطانیہ اور پرتگال کے درمیان ایک معاہدہ ہوسکتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ پرتگال میں چھٹیاں گزارنے کے بعد برطانیہ واپس جانے والے قرنطینہ کے اصولوں سے بچ جائیں گے انہوں نے کہا کہ کوئی بھی سفری قرنطینہ سیاحت کا دشمن ہے بہر حال وہ اگلی پیر سے برطانیہ آنے والے تمام افراد کے لئے نامزد کیے جانے والے برطانوی حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ رولز کا مطلب اس بات کو یقین بنانا ہوگا کہ لوگ بحفاظت تعطیلات بناسکیں انہوں نے کہا کہ اس موسم گرما میں پرتگال کی تفریح گاہوں کی نائٹ لائف بہت محدود ہونگیں اور رات کے وقت لوگوں کے گروپوں کی شکل میں جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی ٹورزم بورڈ کے وضع کردہ معیارات کی تفصیل کرنے والے ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کو صاف اور محفوظ قرار دیاجائے گا۔ پرتگال کے وزیر خارجہ نے تصدیق کی کہ معاملے پر برطانیہ کی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، بہر حال انہوں نے اصرار کیا کہ ان کا ملک آنے والوں کے لئے کسی قسم کا قرنطینہ نافذ نہیں کریگا اس کے بجائے وہ ائر پورٹوں پر درجہ حرارت کی چیکنگ پر انحصار کرے گا۔ وہ دوسرے یورپی ملکوں کے تعاون کے ساتھ مسافروں کی ریفنڈم ٹیسٹنگ پر غور کررہا ہے، وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاحوں کو وارننگ دی جائے گی کہ ساحل کس قدر بھرے ہوئے ہیں اور اس لئے انہیں جمع ہونے سے احتراز کرنا چاہئے۔ برطانیہ کے ہوا بازی کے سربراہوں کو امید ہے کہ متعدد بڑے ائر برج ایگریمنٹس 29جون تک ہوجائیں گے جب سفری قرنطینہ پر نظرثانی کی جائے گی، انہوں نے وارننگ دی ہے کہ سیکٹر میں بزنس تباہی سے دوچار ہے ۔