عظمیٰ خان کے خلاف 5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

June 04, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی نامور کاروباری شخصیت ملک ریاض نے عظمیٰ خان تشدد کیس میں ان کے نام کا غلط استعمال کرنے پراداکارہ عظمیٰ خان کے خلاف 5ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔عظمیٰ خان نے الزام عائد کیا تھا کہ ان پر تشدد میں آمنہ عثمان کے ساتھ ساتھ ملک ریاض کی بیٹیاں عنبر اور پشمینہ ملک بھی ملوث ہیں۔ عظمیٰ خان اور ہما نے 2 جون کو لاہور کے مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں کیس واپس لے لیا تھا ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اب ملک ریاض نے کیس میں ان کا نام ملوث کرنے اور انہیں بدنام کرنے پر5ارب روپے ہرجانہ کا دعویٰ کردیا ہے۔