آپ نے لاک ڈاؤن سے کیا سیکھا؟ ہارون کا مداحوں سے سوال

June 04, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ہارون رشید نے اپنے مداحوں سے لاک ڈاؤن کے دوران نئی چیزیں سیکھنے سے متعلق سوال کرتے ہوئے اپنی تصویر فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر شیئر کی ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ہارون رشید جھیل کے کنارے سبز جھاڑیوں میں بیٹھے قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔تصویر شیئر کرتے ہوئے ہارون رشید نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ معاشرتی فاصلہ برقرا ر رکھنے سے آپ قدرت کے حیر ت انگیز مناظر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ہارون رشید نے لکھا کہ کورونا کی وجہ سے فضائی اور زمینی آلودگی بھی ختم ہو رہی ہے اور اِس عالمی وبا کی وجہ سے قرنطینہ میں رہتے ہوئے ہم بہت سی نئی چیزیں بھی سیکھ رہے ہیں۔گلوکار نے لکھا کہ میں نے اِس لاک ڈاؤن میں یہ سیکھا ہے کہ ہم اپنی زندگی میں جن کاموں کو کرنے میں جلدی کرتے ہیں اُن کو کرنے سے پہلے اگر ہم ہر چیز نے کے بارے میں سوچ لیں تو یہ ہمارے لیے بہتر ثابت ہوسکتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے اب احساس ہوا ہے کہ میرے لیے میرا خاندان، دوست، تخلیقی صلاحیتیں، میرے جذبات اور معاشرتی ذمہ داری کا حصول سب سے اہم ہے۔آخر میں گلوکار نے مداحوں سے بھی اُن کی رائے دریافت کرتے ہوئےسوال کیا کہ آپ سب نے لاک ڈاؤن کے دوران کیا سیکھا؟ہارون رشید کے سوال پر اُن کے مداحوں نے اپنے اپنے تجربات سے گلوکار کو آگاہ کیا۔