کے الیکٹرک کو 17.3ارب روپے منافع

June 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کو مالی سال 2019ء کے دوران، 17.3 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو مالی سال 2018ء کے دوران 12.3 ارب روپے تھا کے الیکٹرک کا 109واں سالانہ اجلاس عام برائے مالی سال 2019ء کراچی میں منعقد ہوا ملک میں جاری COVID-19کی وباء کے پس منظرمیں منعقد ہونے والے اِس سالانہ اجلاس عام میں پہلی مرتبہ ٹیلی کانفرنسنگ کی سہولت استعمال کی گئی اجلاس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین ریاض ایس اے اے ادریس نے کی۔