پولیس نے رانا ثنا اللہ کی گاڑی کو ریگل چوک روک لیا،میڈیا کے آنے تک تلاشی دینے سے انکار

June 04, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) پولیس نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کی گاڑی کو ریگل چوک پر روک لیا، رانا ثنا اللہ نے میڈیا کے آنے تک گاڑی کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا ۔ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ گزشتہ روز اپنی گاڑی پر لاہور ہائیکورٹ آرہے تھے کہ پولیس نے ریگل چوک کے قریب رکاوٹیں کھڑی کر کے ان کی گاڑی کو روک لیا اور ان سے گاڑی کی تلاشی دینے کے لئے کہا ۔ جس پر رانا ثنا اللہ نے مزاحمت کی اور کہا کہ جب تک میڈیا نہیں آئے گا میں گاڑی کی تلاشی نہیں دوں گا۔