چینی مواد ہٹانے والی بھارتی ایپ گوگل پلے اسٹور سے ہٹا دی گئی

June 04, 2020

بیجنگ (جنگ نیوز )سرچ انجن گوگل کی پیرنٹ کمپنی ʼالفا بیٹ نے گوگل اسٹور سے چین کی ایپلی کیشنز ہٹانے والی بھارتی ایپ ہٹا دی ہے۔ مذکورہ ایپ کی مدد سے بھارتی صارفین چینی کمپنیوں کی تیار کردہ مختلف ایپس اپنے موبائل فون سے حذف کر سکتے تھے۔برطانوی میڈیاکے مطابق ریموو چائنا ایپس نامی بھارتی ایپ بھارت میں گوگل پلے اسٹور پر مقبول ہو گئی تھی۔ایک اندازے کے مطابق لگ بھگ 50 لاکھ صارفین نے مئی کے آخری ہفتے سے لے کر اب تک مذکورہ ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔گوگل کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بھارتی ایپ کو گوگل پلے اسٹور کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر ہٹایا گیا ہے۔ تاہم ترجمان نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دیں۔