فلسطین کی روسی ثالثی میں اسرائیل سے مذاکرات کی پیشکش

June 04, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک روس کی ثالثی میں اسرائیل کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے ۔

عرب نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیں صدر ولادیمر پوٹن پر مکمل اعتماد ہے اور ان کی ثالثی میں کوئی بھی اجلاس نتیجہ خیز ہوگا۔

مذاکرات بحال ہوں گے اور مغربی کنارے کے علاقوں کو اسرائیل میں شامل کرنے کا منصوبہ روک دیا جائے گا۔

ریاض المالکی نے کہا کہ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو مرتبہ روس کی جانب سے ماسکو میں مذاکرات کی کوشش کو ناکام بنادیا تھا ۔