کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کے خطرے کی گھنٹی بجا دی

June 04, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فرنس آئل کم ملنے سے پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کا دعوی،کے الیکٹرک نے مستثنی علاقوں میں بھی لودشیڈنگ کے خطرے کی گھنٹی بجا دی عوام سےاحتیاط کے ساتھ بجلی استعمال کرنے کی اپیل ، کے الیکڑک کے ترجمان نےبدھ کو ایک اعلامیے میں کہا کہ حالیہ دنوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے اور لاک ڈاءون میں بتدریج کمی کے باعث صنعتی و تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے بجلی کی طلب 3200 میگاواٹ تک پہنچ چکی ہےتاہم کراچی کی بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے کے الیکٹرک اپنی بجلی کی پیداواری صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لارہا ہے فرنس آئل کی کمی کے باعث سے بجلی کی پیداوار کو مستحکم رکھنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔