کووڈ 19 سے والد کھو دینے والے کی برطانوی حکومت کیخلاف قانونی کارروائی

June 04, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) ’میں نے اپنے والد کو کووڈ 19سے کھو دیا ہے، اب میں برطانیہ کی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہوں‘، ڈاکٹر منیش نا صرف اپنے والد کی موت کا احتساب چاہتے ہیں بلکہ کورونا وائرس کے شکار دوسرے افراد کا بھی احتساب چاہتے ہیں جن کو مرنا نہیں چاہئے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کو 20 مارچ کو اسپتال لے گئے تھے کیونکہ انہیں یقین تھا کہ ان کے والد کو کورونا وائرس ہے۔ وہ دونوں اکٹھے چلتے ہوئے اسپتال میں داخل ہوئے۔ منیش خود دانتوں کے ڈاکٹر ہیں اور ان کے والد 46 سال تک کمیونٹی فارماسسٹ رہے ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی تصور نہیں کرسکتا تھا کہ ان کی طبعیت اتنی بگڑ جائے گی۔