فرینکفرٹ نے بریمن کو شکست دے دی

June 04, 2020

جرمنی میں بنڈسلیگا فٹ بال لیگ کے مقابلے جاری ہیں، فرینکفرٹ نے بریمن کو0-3 سے شکست دے دی۔

لاک ڈاؤن کے دوران جرمن فٹبال لیگ کے مقابلے جاری، فرینکفرٹ اور بریمن کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔

فرینکفرٹ نے بریمن کو0-3 سے شکست دے دی ،اسٹیفن لیسانکر نے 2جبکہ اندرے نے ایک گول اسکور کیا۔

بائرن میونخ لیگ میں 67پوئنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔