دبئی ایئرپورٹ پر خودکار مشینیں نصب کر دی گئی ہیں جہاں سے دستانے، ماسک اور سینٹائزر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
خود کار مشینیں داخلی راستوں کے ٹرمینل نمبر دو اور تین پر نصب کی گئی ہیں جہاں ایک فیس ماسک اور دستانوں کی جوڑی 6 درہم میں دستیاب ہے۔
مسافر حضرات خود کارمشینوں سے9 درہم میں سینٹائزر حاصل کرسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے 35,192 مریض ہیں اور266 جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی ہے اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کاروبار کھولنے کی اجازت دی ہے۔