نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے بیکار چیز ہے، حمزہ علی عباسی

June 04, 2020

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباس نے امریکا میں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کی سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہلاکت پر اپنا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نسل پرستی انسان کی ایجاد کی جانے والی سب سے بیکار چیز ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ’آپ کیسے رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی سے محبت کرنے یا نفرت کرنے اور قتل کرنے کا جواز پیش کرسکتے ہیں۔‘

اداکارنے کہا کہ ’یہ ایک انتہائی شرمناک بات ہے۔‘

اِس سے قبل نیلم منیر نے بھی سیاہ فام لوگوں کے حق میں آواز اُٹھاتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنا پیغام جاری کیا تھا۔

نیلم منیر نے کہا تھا کہ ’یہ سچ ہے کہ سیاہ فام لوگوں کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں و۵۶تاور ہم مسلمانوں کے لیے ہر انسان کی زندگی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ہمارا قرآن پاک بھی ہمیں مساوات کا درس دیتا ہے۔‘

اُن کا کہنا تھا کہ ’ترقی یافتہ ممالک با آسانی پوری دُنیا کے سامنے انسانیت پر ظلم کر رہے ہیں جو ایک انتہائی شرمناک بات ہے۔‘

یاد رہے کہ 25 مئی کو منیسوٹا میں ایک امریکی پولیس اہلکار کے تشدد سے سیاہ فام امریکی شہری ہلاک ہوگیا تھا اور اِس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس کے بعد سے امریکا میں سیاہ فام امریکی شہریوں کی جانب سے مظاہرے کیے جارہے ہیں۔