بلال مقصود نے والدکی پینٹنگز شیئر کردیں

June 04, 2020

اسٹرنگز بینڈ کے رکن اور نامور کمپوزر و گلوکار بلال مقصود نے اپنے والد اور پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور ترین مزح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود کی خاص پینٹنگز سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بلال مقصود نے کچھ خوبصورت پینٹنگز کی تصاویر شیئر کیں۔


پینٹنگز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بلال مقصود نے لکھا کہ ’یہ میرے والد کی حالیہ کچھ پینٹنگز کی تصاویر ہیں۔‘

گلوکار کی جانب سے شیئر کی جانے والی پینٹنگز کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

اِس سے قبل بلال مقصود نے اپنی ایک یادگار تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھی، گلوکار کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر اُن کے کسی کانسرٹ کی تھی۔


تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بلال مقصود نے لکھا تھا کہ ’وہ پُرانے دن یاد آرہے ہیں جب میں کانسرٹ کیا کرتا تھا۔‘

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں جلد اچھے دن آنے کی اُمید بھی ظاہر کی تھی۔

یاد رہے کہ دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں جاری لاک ڈاؤن کے پیش نظر ازخود تنہائی اختیار کیے بلال مقصود اپنے چاہنے والوں کو خوش کرنے کے لیے مختلف قسم کی منفرد سرگرمیاں کرتے نظر آتے ہیں جنہیں دیکھ اُن کے مداح ناصرف خوش ہوتے ہیں بلکہ گلوکار سے مزید اچھی سرگرمیوں کی خواہشات کا بھی اظہار کرتے ہیں۔