آپریشنل بینک برانچز میں 6 فیصد کام نہیں کر رہیں، اسٹیٹ بینک

June 04, 2020

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں آپریشنل بینک برانچز میں سے 6 فیصد کام نہیں کر رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے ضرورت کے تحت برانچز کھولنے کی سہولت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں کہا جاسکتا کہ 6 فیصد بینک برانچز کورونا کے سبب بند ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینک برانچز بند ہونے کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بند برانچزکی صحیح تعداد کمرشل بینکوں سے معلوم کی جا سکتی ہے۔