بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 7 معاہدوں پر دستخط

June 04, 2020

بھارت اورآسٹریلیا کے درمیان فوجی اڈوں تک رسائی سمیت 7 معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی اور آسٹریلین وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے آج ورچول کانفرنس کی جس میں میوچل لوجسٹک سپورٹ معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

ورچول کانفرنس میں دونوں وزرائے اعظم نے کوروناوائرس، سائبر سیکیورٹی اور تجارت بڑھانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی۔