آرمی چیف کا راولپنڈی میں ٹڈی دل کنٹرول سینٹر کا دورہ

June 04, 2020

آرمی چیف کا راولپنڈی میں ٹڈی دل کنٹرول سینٹر کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں ٹڈی دل کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں چیف انجینیر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز نے ٹڈی دل سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ٹڈی دل سے نمٹنے کیلئے کنٹرول سینٹر کے مربوط کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے پاک فوج سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام دستیاب وسائل بروئےکار لائے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک میں فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ٹڈی دل کا تدارک ضروری ہے۔