جماعت اسلامی کا کورونا پر خر چ کیے گئے ڈیڑھ ارب کے آڈٹ کا مطالبہ

June 04, 2020

جماعت اسلامی کا کورونا پر خر چ کیے گئے ڈیڑھ ارب کے آڈٹ کا مطالبہ

جماعت اسلامی نے سندھ حکومت کی جانب سے کورونا کی روک تھام پر خرچ کیے گئے ڈیڑھ ارب روپے کے آڈٹ کا مطالبہ کردیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نور حق میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات کا آڈٹ ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دس ہزار بستروں کے اسپتال بنانے کے دعویداروں کا کورنٹائن تین سو افراد تک کیوں محدود ہے؟

حافظ نعیم نے کہا کہ سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد انتہائی ناکافی ہے۔