پنجاب حکومت کا کل سے لاہور کے پارکس کھولنے کا اعلان

June 04, 2020

پنجاب حکومت کا کل سے لاہور کے پارک کھولنے کا اعلان

پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے کل سے لاہور کے پارکس کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے پارکس کھولے جائیں گے۔

ڈی جی پی ایچ اے مظفر خان سیال کا کہنا ہے کہ لاہور کے پارکس صبح چھ بجے سے رات نو بجے تک عوام کےلیے کھولے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے لیے ماسک اور گلوز کا استعمال لازمی ہو گا۔ اس کے بغیر پارکس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ بچوں کے جھولے اور کھیلنے کے مقامات بند رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارکس 75 دن بعد عوام کے لیے کھولے جا رہے ہیں، شہری سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھیں۔