مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی

June 05, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں جمعرات کو بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آسکی بدھ کی شب آندھی سے متاثر ہونے والے بعض علاقوں میں اگلے روز بجلی بحال ہوئی ان علاقوں میں گلستان جوہر اور اسکیم 33 کی آبادیاں شامل تھیں ان علاقوں کے لوگ رات بھر بجلی بحال ہونے کا انتظار کرتے رہےجبکہ جمعرات کو بھی مختلف وجوہات کی بنا پرشہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی مکینوں نےبتایا کہ کے الیکٹرک کا عملہ فالٹس کو بھی گھنٹوں ٹھیک نہ کر سکا اور نہ ہی بیک فیڈنگ کے زریعے بجلی فراہم کی گئی۔