طیارہ حادثے میں جاں بحق 94 افراد کی شناخت کر لی گئی

June 05, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 94افراد کی شناخت کر لی گئی ہے ۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 94افراد کی شناخت کے بعد ان کی لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں ۔ محکمہ صحت کے مطابق صرف تین لاشوں کی شناخت کا عمل باقی رہ گیا ہے ۔