ٹریفک حادثات میں بچہ اور نوجوان جاں بحق

June 05, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منگھوپیر تھانے کی حددو محمد گوٹھ میں گاڑی کے نیچے آ کر 7سالہ بچہ جنید جاں بحق ہو گیا،پولیس کے مطابق گاڑی کے الیکٹرک کے کنٹریکٹر کی ہے ،وہ گاڑی کو ریورس کر رہا تھا کہ پیچھے کھڑا بچہ اسکے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا،متوفی منگھوپیر سلطان آباد کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔سائٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ چوک پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو سول اسپتال لایا گیا،متوفی کی شناخت 22سالہ محمد اعجاز ولد محمد جمیل کے نام سے ہوئی۔