علامہ شاہ احمد نورانی کے سالانہ عرس کی تقریبات کل شروع ہونگی

June 05, 2020

کراچی(پ ر)علامہ شاہ احمد نورانی کے اٹھارویں سالانہ عرس کی تقریبات ہفتہ6جون سے شروع ہونگی،یہ فیصلہ جے یو پی(نورانی) کراچی کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میں عبدالغفار قادری،محمود عسکری،ذیشان الٰہی،مرکزی رہنما مفتی بشیر القادری اور دیگر نے شر کت کی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ شہر بھر میں خصوصی کانفرنسز،اجتماعات اور سمینار منعقد ہو نگے جبکہ 14جون کو گلستان جو ہر میں امام نورانی قومی سمینار منعقد کیا جائے گا۔