اسنوکر فیڈریشن کے صدر اور چیئرمین کورونا کے شکار

June 05, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر منور شیخ کرونا ٹیسٹ پازیٹیو آ نے کے بعدگھر پر تنہائی میں چلے گئے ہیں ان سے قبل پاکستان اسنوکر ایسوسی ایشن کےکو چیئرمین عالمگیر شیخ بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے گھر پر آئسو لیٹ ہوگئے۔دوسری جانب پی ایچ ایف کے سکریٹری آصف باجوہ کی طبیعت میں بہتری ہے تاہم وہ گھر پر آئیسولیشن پر ہیں۔