ڈیزل و پیٹرول مصنوعات کو یورو وی معیار پرلانے کا فیصلہ

June 05, 2020

اسلام آباد (کامرس رپور ٹر) کابینہ کمیٹی برائے توانائی نےڈیزل اور پیٹرول مصنوعات کو یورو وی معیار کے مطابق لانے کا اصولی فیصلہ کیاہے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس میں کابینہ کمیٹی نے وزرات توانائی کی ڈیزل اور پیٹرول کی درآمدات کو یورو وی معیار کے مطابق ڈھالنے کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ان مصنوعات میں میں سلفر کی کم مقدار کی وجہ سے فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔