اسٹیل ملز سی بی اے کے چیئرمین سمیت6مزدور رہنما گرفتار

June 05, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسٹیل ملزسے ملازمین کو فارغ کرنے کے حوالے سے اسٹیل ٹاون میں مختلف مزدور یونینز کے اجلاس کے دوران پولیس اور رینجرز نے سی بی اے کے چیئرمین یاسین جامڑو سمیت 6 رہنماو ں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد یونین رہنماوں کی گرفتاری کے خلاف سیکڑوں مزدوروں نے اسٹیل ٹاو ن تھانے کے سامنے احتجاج اور دھرنا دیا او رگرفتار رہنماوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا،جس کے باعث مین نیشنل ہائی اور متصل لنک سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ انکے رہنماوں کو جلد سے جلد رہا کیا جائے جب تک رہائی عمل میں نہیں لائی جائے گی احتجاج جاری رہے گا، احتجاج کے دوران شہر میں لاک ڈاو ن اور ایس او پیز کا خیال بھی نہیں رکھا گیا ۔