صارفین کی رازداری پر غیر قانونی حملہ، گوگل کو 5 ارب ڈالرز کے قانونی دعوے کا سامنا

June 05, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل کو ’’انکاگنیٹو موڈ‘‘ (پرائیوٹ موڈ) کے ذریعے انٹرنیٹ کے استعمال سے باخبر رہ کر ʼلاکھوں صارفین کی رازداری پر غیر قانونی حملہ کرنے کے لئے 5 ارب ڈالرز کے قانونی دعوے کا سامنا ہے۔ گوگل کو کیلیفورنیا کے سان جوس میں دائر ایک کلاس ایکشن سوٹ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ قانونی چارہ جوئی میں الزام لگایا گیا ہے کہ گوگل نے ’انکاگنیٹو‘‘ موڈ کے دوران اعداد و شمار اکٹھے کرنا جاری رکھا۔