بری میں کورونا کی ری پروڈکشن کم سطح پرآ گئی

June 05, 2020

بری (نمائندہ جنگ) حکومت برطانیہ کی طرف سے کورونا کے پھیلاؤ کی ری پروڈکشن سطح کو ایک سے نیچے رکھنے سے بری کورونا وائرس سے نمٹنے کی صلاحیت حاصل کر سکتا ہے۔ری پروڈکشن کی سطح سے مراد ہے کہ کوروناسے متاثر ایک شخص اوسطاً کتنے مزید لوگوں تک وائرس پھیلاسکتا ہے۔ہفتوں اور مہینوں کے لاک ڈاؤن کے بعد ”ڈیک زیرو کوڈ ٹریکر“ کی نئی ریسرچ سامنے آئی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بری برطانیہ کا ایک ایسا ٹاؤن ہے جہاں ری پروڈکشن کی سطح کم سے کم پر یعنی 0.53پر ہے۔ریسرچ میں برطانیہ کی 180 اتھارٹیز میں سے 70 کو چیک کیا گیا ہے۔اگرری پروڈکشن کی یہ سطح ایک سے کم پر برقرار رہتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ بری سے کورونا وائرس کو ختم کرنے میں مدد ملے گی،اگر کورونا وائرس ری پروڈکشن کی سطح ایک تک ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کورونا کا ایک مریض ایک دوسرے شخص کو کورونا وائرس سے متاثر کر سکتا ہےتاہم اگر ری پروڈکشن کی سطح ایک سے زیادہ ہو جائے تو پھر پبلک ہیلتھ کومحفوظ بنانا مشکل ہو سکتا ہے۔ریسرچ میں واضح کیا گیا ہے کہ جوں جوں ری پروڈکشن کی سطح کم ہوتی جائے گی کورونا وائرس کو کنٹرول کرنا اور حتیٰ کہ اسے ختم کرنا آسان ہوتاجائے گا۔گذشتہ دو ہفتے میں بری میں ری پروڈکشن کی سطح کم سے کم پر آئی ہے جب کہ 19 مئی کو یہ سطح 1.8 پر تھی جو زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ ری پروڈکشن کی مارچ میں زیادہ سے زیادہ شرح 3.5 سے بتدریج کم ہوئی ہے۔