میپکو کا جونیئرسٹور کیپر پولیس کیس کے باعث نوکری سے معطل

June 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے فیلڈ سٹور بہاولنگر کے جونیئرسٹور کیپر شہبازاختر کو پولیس کیس کے باعث نوکری سے معطل کردیاہے ۔ جونیئر سٹور کیپر شہبازاختر کو میپکوٹرانسفارمر ری کلیمیشن ورکشاپ بہاولپور میں ہونے والے چوری کیس میں ملوث ہونے پر پولیس نے گرفتار کیاہے ۔