پولیس کرونا وائرس مہم میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے ‘آر پی او

June 05, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان نے کہا ہے کہ پولیس کرونا وائرس کیخلاف مہم میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہی ہے۔ شہریوں کی جانوں کے تحفظ میں سرگرم عمل کئی جوان صوبے میں اس موذی مرض کا شکار ہوچکے ہیں مگر پولیس فورس کا مورال بلند ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آر پی او آفس میں جدید آٹومیٹک سینیٹائزر گیٹ کی تنصیب کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔