لاک ڈاون سے بیشتر تندور بند اور آٹے نرخ بڑھنے سےباقی کسر بھی نکل گئی‘ نانبائی

June 05, 2020

پشاور (وقائع نگار) آٹے کی قلت اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے انجمن نانبائیان ضلع پشاور کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا جس میں صدر خائستہ گل ،جنرل سیکرٹری حاجی فاروق قریشی اور دیگر وارڈ عہدیداران ، نانبائیان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر جنرل سیکرٹری حاجی فاروق قریشی نے کہا کہ لاک ڈاون سے بیشتر تندور بند پڑے ہے جبکہ آٹے کے اچانک نرخ بڑھنے سے رہی سہیکسر بھی نکل گئی ہے جس کی وجہ سے اعلان کردہ وزن پر روٹی بیچنا سراسر نقصان ہے انہوں نے کہا کہ سوئی گیس کے بھاری بلز تندور مالکان کو خودکشی پر مجبور کر رہے ہیں صوبائی حکومت نے امدادی پیکج کی بجائے آٹے کی قلت پیدا کر دی ہے اگر آٹے کے نرخ کم نہ ہوئے تو 120 گرام روٹی 10 روپے میں بیچنا نا ممکن ہو جائے گااور تندور بند کرنے پر مجبور ہونگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت آٹے کی ترسیل کی اجازت دے اور مارکیٹ میں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔