درہ آدم خیل کوئلہ زون کوفوری طورپرکھولا جائے‘ قوم آخوروال یوتھ

June 05, 2020

پشاور (وقائع نگار)درہ آدم خیل قوم آخوروال یوتھ اینڈسٹوڈنٹس یونین کے عہدیداروں واراکین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ درہ آدم خیل کوئلہ زون کوفوری طورپرکھول دیا جائے اور من پسندلیزہولڈرز، ٹھیکیداروں اورمائنزکی پشت پناہی کاسلسلہ روک دیا جائے اور دس نکاتی معا ہدہ پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے کیونکہ کوئلہ زون کی بندش سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں وہی حکومت کو بھی کوئلہ ر ائلٹی کی مد میں کرورڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ پشاور پریس کلب میں آخوروال یوتھ اینڈسٹوڈنٹس یونین کے عہدیداران ضیاء اللہ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ سے درہ آدم خیل کا کوئلہ زون بند پڑا ہے جسکی وجہ سے بیس ہزار سے زائد مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں جبکہ ماہانہ کی بنیاد پر 18 کمپنیزاوراقوام درہ کا30کروڑسے ز ائدکانقصان ہورہاہے انہوں نے کہا کہ اقوام درہ آدم خیل کا18کمپنیزاورکوہاٹ انتظامیہ کیساتھ 2017سے10نکاتی معاہدہ قائم ہے جبکہ 18میں سے ایک کمپنی دوستان کول کمپنی معاہدپر عمل درآمدنہیں کرپارہی ہے اور مزکورہ کمپنی نے اثررسوخ کااستعمال کرکے تمام کمپنیزوکئی اقوام کامستقبل داوپرلگادیا ۔ قوم آخوروال میں بے روزگاری کی شرح بھی تیزی سے بڑھنے لگی تاہم حکومت کو بھی رائلٹی کی مد میں کروڑوں روپے نقصان ہو رہا ہے انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئلہ زون کو جلد از جلد کھولا جائے ۔