موبائل اسیسریز پر چارسوفیصدٹیکس‘ تاجروں نے مسترد کر دیا

June 05, 2020

پشاور(وقائع نگار)موبائل فون کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے موبائل اسیسریز (موبائل فون چاجر-بیٹری-ہنڈفری-وغیرہ)پرلگنے والے چارسوفیصدٹیکس کویکسرمستردکردیاانہوں نے حکومت سے فوری طورپرمذکورہ ٹیکس کوواپس لیتے ہوئے نئے بجٹ میں تاجروںکوریلیف دینے کامطالبہ کیاہے اسی سلسلے میں گزشتہ روزانجمن ٹائم سنٹراور تاجراتحادخیبرپختونخواکامشترکہ اجلاس ہواجس کی صدارت مجیب الرحمن کررہے تھے اجلاس میں انجمن ٹائم سنٹرصدرسردارحسین ،جنرل سیکرٹری زبیر گل، تنویرصدیقی،ظہورخان،بلورپلازہ سے امین، نوشہرہ سے طارق خان،مردان سے مرادخان، چارسدہ سے فوادخان ،کوہاٹ سے شاہ حسین ،سٹی سنٹرفردوس بازارسے عصمت اللہ سمیت صوبہ بھرسے آئے ہوئے تاجروںاور دیگرصدورنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجیب الرحمن نے کہاکہ حکومت نے کورونااورلاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجروںپراب ٹیکس کی صورت میں نیاعذاب مسلط کردیاہے اورموبائل اسیسریز کے سامان پرپورے چارسوفیصدٹیکس لاگوکردیاگیاہے جوکہ متاثرہ تاجروںں کے زخموں پرنمک چھڑکنے کے مترادف ہے انکامزیدکہناتھاکہ حکومت تاجروں کے ریلیف دینے کی بجائے انہیں مزیدمالی طورپربدحال کرنے پرتلی ہوئی ہے ۔